Photo Credit Yahoo

میشاشفیع کے سنگین الزامات پر علی ظفر بھی میدان میں آگئے
19 اپریل 2018 (20:01)

لاہور : معروف گلوگار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر کہا کہ میں ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں ، میں اس معاملے پر عدالت جاﺅں گا، میں یقین رکھتا ہوں کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔ جمعرات کو گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں.

میں الزام کا جواب الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا اور میشا شفیع کے خلاف عدالت جاﺅں گا، میں یقین رکھتا ہوں کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے، میں می ٹو تحریک سے بخوبی واقف ہوں اور اس کی حمایت کرتا ہوں، میری ایک نوجوان بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ، معاملے پر خاموش نہیں رہوں گا۔


ای پیپر