Photo : Credit Yahoo

پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت پر چوہدری نثار کا ردعمل سامنے آگیا
19 اپریل 2018 (18:30) 2018-04-19

اسلام آباد :ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے باضابطہ طور پر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی خود دعوت دیدی ۔گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں کہ چوہدری نثار مسلم لیگ سے نالاں ہیں اور سابق وزیر داخلہ کے بیانات نے بھی اس حقیقت کو خود میڈیا کے سامنے بھی رکھا ۔انہوں نے مریم نواز کے حوالے سے دبنگ گفتگو کی اور یہاں تک کہا کہ انہیں کسی پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ۔

ان تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عمران خان نے چوہدری نثار کی تعریف بھی کی اور کہا کہ یہ باہمت کام ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دے ڈالی ۔جواب میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جماعت میں شمولیت کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے سیاسی کیرئر کے آغاز سے ہی مسلم لیگی ہوں اور مرتے دم تک میری وابستگی اسی جماعت سے رہے گی-انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ذاتی دوست ہیں اور رہیں گے لیکن سیاست کرنے کا انداز ان کا الگ ہے اور میرا بے حد منفرد-میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے ایسا بیا ن دیا ہے ابھی اس خبر کی تصدیق ہونا باقی ہے ۔


ای پیپر