Photo : Credit Yahoo

سعودی خواتین انٹرنیٹ پر انوکھے کام میں مردوں پر بازی لے گئیں
19 اپریل 2018 (17:56)

ریاض: سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں، سعودی عرب میں 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں۔

یہ جائزہ ایک اسپیشلسٹ ادارے نے تیار کرایا ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے سرگرم افراد 14ملین ہیں۔ 12ملین عربی زبان کے ہیں۔ 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔


ای پیپر