Photo : Credit Yahoo

 بھارت میں شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کرڈالی ،غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنالی
19 اپریل 2018 (17:40) 2018-04-19

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی، شوہر سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،متاثرہ خاتون کوطبی جانچ کے لئے اسپتال داخل کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے موتی گنج علاقے میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔

ایس پی للن کمار نے بتایا کہ موتی گنج علاقے کی رہنے والی خاتون نے اپنے شوہر سمیت 3افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو شادی کے بعد سسرال والے بدچلن ہونے کا الزام لگا کر گھر نہیں لے گئے۔ شوہر نے بہانے سے گاﺅں کے باہر بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کوطبی جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا۔


ای پیپر