انڈیا میں شوہر نے ساتھیوں کیساتھ بیوی کی عزت لوٹ لی
19 اپریل 2018 (16:24)

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی، شوہر سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،متاثرہ خاتون کوطبی جانچ کے لئے اسپتال داخل کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے موتی گنج علاقے میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔ ایس پی للن کمار نے بتایا کہ موتی گنج علاقے کی رہنے والی خاتون نے اپنے شوہر سمیت 3افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔


متاثرہ خاتون کو شادی کے بعد سسرال والے بدچلن ہونے کا الزام لگا کر گھر نہیں لے گئے۔ شوہر نے بہانے سے گائوں کے باہر بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کوطبی جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا۔


ای پیپر