Photo : Credit Yahoo

شام پر امریکی حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دفتر خارجہ کا حیران کن ردعمل
19 اپریل 2018 (16:18)

اسلام آ با د : دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے شام میں امر یکی و اتحا دی افواج کے حملے کی مذ مت سے متعلق پو چھے گئے سوال کا جواب گول کر دیا۔ جمعرات کو دفتر خا ر جہ کی ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں تر جمان دفتر خا رجہ سے شام میں امر یکی حملو ں کی مذ مت کر نے با رے سوال پو چھا گیا تو انہوں نے جواب گو ل کر دیا اور انہو ں نے اس حوا لے سے ایک بھی لفظ بو لنے سے پر ہیز کیا.

تر جمان کا کہنا تھا کہ پا کستان شام کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، کسی بھی جگہ کیمیا ئی ہتھیا رو ں کے استعمال کے خلاف ہیں ، پا کستان شا م کی عوام کے د کھ درد میں برا بر کا شر یک ہے، تنا زعہ کے فر یقین اقوا م متحدہ کے چا رٹر کے خلاف اقدا مات اٹھا نے سے گر یز کر تے ہو ئے تحمل کا مظا ہرہ کر یں، امید کر تے ہیں تمام فر یقین تنا زعہ کو جلد حل کر نے کیلئے ملکر کا م کر یں گی۔


ای پیپر