پوجا بھٹ بھی مقبوضہ کشمیر کی ننھی آصفہ پر ظلم کیخلاف پھٹ پڑیں
19 اپریل 2018 (16:07) 2018-04-19

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتائوکیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی روز سے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی۔


فلم’’ راضی ‘‘کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے گھنائونے کام میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی ‘متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا۔


ای پیپر