Photo : Credit Yahoo

پیپلزپارٹی کی اہم ترین شخصیت بھی تحریک انصاف میں شامل
19 اپریل 2018 (16:01) 2018-04-19

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئی‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا‘ شمولیت کا باقاعدہ اعلان 25اپریل کو کرینگے‘ عمران خان نے ندیم افضل چن کی 25اپریل کو پیرمکو آنے کی دعوت قبول کرلی۔

جمعرات کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی موجود تھے۔ ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ پچیس اپریل کو کریں گے۔ ندیم افضل چن نے عمران خان کو پچیس اپریل کو اپنے علاقے پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ پر آنے کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔


ای پیپر