سوہائے علی کی فلم’’موٹر سائیکل گرل‘‘ نے شائقین کے دل جیت لئے
19 اپریل 2018 (14:42) 2018-04-19


لاہور:منفرد موضوع پر بننے والی پاکستانی فلم ’’ موٹر سائیکل گرل ‘‘ نے شائقین کے دل جیت لئے ۔ معاشرے میں خواتین کے موٹر سائیکل چلانے اور ایک فطری روئیے کے بارے میں فلم کو خاص طور پر خواتین نے بہت پسند کیا۔ ڈائریکٹر جامی اور مرکزی اداکارہ سوہائے   علی ابڑو کی اداکاری کی تعریفیں۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی فلم ’’موٹرسائیکل گرل ‘‘ سینما گھروں کی زینب بن چکی ہے جسے فلمی شائقین نے پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ قرار دیا ہے۔ نام کی مناسبت سے اداکارہ سوہائے علی فلم میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے مختلف رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر وہ پورے پاکستان کا سفر موٹر سائیکل پر کر کے اپنے والد کا خواب پورا کرتی ہیں۔


ایک بہت نازک موضوع پر بنائی فلم کو ڈائریکٹر جامی نے بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے اور ساتھ ساتھ فلم کے میوزک کو بھی پسند کیا جا رہا ہے اور ’’اڑ جا رہے‘‘ خاص طور پر فلم کی ریلیز سے پہلے ہی شائقین میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔


ای پیپر