موٹروے زیادتی کیس :ملزم عابد علی سے متعلق انتہائی اہم معلومات 
18 ستمبر 2020 (23:15) 2020-09-18

لاہور : لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر زیادتی کیس میں تاحال فرار مرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے یہ خاکے جاری کر دیئ گئے جن میں ملزم عابد علی کو مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں عابد کے بال ہٹائے گئے ہیں، ایک میں اس کو صرف مونچھوں میں دکھایا گیا، ایک خاکے میں کلین شیو رکھا گیا ہے اور ایک میں فرنچ کٹ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان تمام خاکوں میں سے کسی بھی روپ کو دھار سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ان خاکوں کا مقصد ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری ممکن بنانا ہے۔ پولیس اس سے قبل ہی اپنے نمبرز جاری کر چکی ہے جہاں ملزم عابد علی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا ہے۔


ای پیپر