گزشتہ دس سالوں میں موٹرویز پولیس کی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی: مراد سعید
18 ستمبر 2020 (16:53) 2020-09-18

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران ایسے 24مختلف زائد المیعاد ادویات 5اداروں سے ضبط کر لی گئی ہیں، البتہ اب تک نا تو ڈی ایچ او  اسلام آباد کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کی جانب سے ضبط شدہ ادویات کو ٹھکانے لگایا گیا ہے ناہی ڈرگ ایکٹ کے تحت عدالتی کارروائی کے لیئے کوئی شکایت گزشتہ ایک سال کے عرصے کے دوران درج کرائی گئی جس کی اصل وجہ ڈرگ عدالت اسلام آباد کا غیر فعال ہونا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب  دیتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ  ملتان سکھر موٹروے پر چھ میں سے پانچ سروس ایریاز آپریشنل ہیں۔ملتان سکھر گزشتہ سال مکمل ہوا، گزشتہ دس سال میں جتنے موٹرویز بنتے رہے موٹروے   پولیس کی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی اس وقت  بھی 1200 کے قریب ریکروٹمنٹس ہوچکی ہیں ،پانچ ہزار ہونی ہیں۔ اسلام آباد کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران 24مختلف زائد المیعاد ادویات 5اداروں سے ضبطکی گئی ہیں، البتہ اب تک نا تو ضبط شدہ ادویات کو ٹھکانے لگایا گیا ہے ناہی ڈرگ ایکٹ کے تحت عدالتی کارروائی کے لیئے کوئی شکایت گزشتہ ایک سال کے عرصے کے دوران درج کرائی گئی جس کی اصل وجہ ڈرگ عدالت اسلام آباد کا غیر فعال ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کووڈ19کے پھیلائو کے بعد بیرون ملک  سے واپس آنے  والے 67024پاکستانی مزدوروں نے اپنے آپ کو  آن لائن پورٹل پر رجسٹرکرایا ، ان میں سے 41618مزدوروں کو نوکری سے نکال دی گیا ہے  جبکہ 25406 رخصت پر ہیں ، گزشتہ دس سال میں جتنے موٹرویز بنتے رہے موٹروے   پولیس کی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی اس وقت  بھی 1200 کے قریب ریکروٹمنٹس ہوچکی ہیں ،پانچ ہزار ہونی ہیں۔


ای پیپر