file photo

تبدیلی سرکار پروٹوکول نہ لینے کے دعوؤں کی دھجیاں خود ہی اڑانے لگی
18 ستمبر 2020 (10:32) 2020-09-18

ملتان: تبدیلی سرکار پروٹوکول نہ لینے کے دعوؤں کی دھجیاں خود ہی اڑانے لگی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ملتان آمد کے موقع پر نشتر روڈ پروٹوکول کی وجہ سے بند رہنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے پیارے کی لاش لیکر جانے والوں کے زخموں پر وزیراعلیٰ کے پروٹوکول نے نمک چھڑک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکٹ ہاؤس ملتان آمد کے موقع پر نشتر روڈ کو بند کر دیا گیا، روڈ کی بندش سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی بلکہ نشتر ہسپتال میں دم توڑنے والے نوجوان کی لاش لیکر جانے والی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہی، ایمبولینس میں موجود افراد گھر جانے کی جلدی میں زاروقطار روتے رہے۔

نوجوان عظیم مشتاق کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے اچانک ٹریکٹر کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، تاہم ورثاء اپنی تسلی کیلئے متوفی کو نشتر ہسپتال لائے تھے۔


ای پیپر