file photo

وزیراعظم سے ملاقات، بورڈ نے مصباح الحق، اظہر علی کو طلب کرلیا
18 ستمبر 2020 (10:09) 2020-09-18

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، پی سی بی نے مصباح الحق اور اظہر علی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار آئندہ ہفتے کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی سے ملاقات کریں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی جانب سے وزیر اعظم اور پیٹرن پی سی بی سے براہ راست رابطوں، ان سے ملاقات اور اس کا عین وقت پر بتانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

 


ای پیپر