file photo

گلگت بلتستان کے سیاسی حقوق کا ضامن پاکستان ہے: عبدلحمید خان
18 ستمبر 2020 (09:43) 2020-09-18

اسلام آباد: پاکستان سے پیار اور محبت ، قوم پرست رہنما عبدلحمید خان کو گلگت واپس لے آئی۔

عبدلحمید خان را سمیت مختلف غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ لیکن اب غلطی کا احساس ہونے پر اپنے وطن واپس آ گئے ہیں۔ عبدلحمید خان نے ماضی پر ندامت کا اظہار اور نوجوانوں کو دشمن طاقتوں کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی۔

مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے سیاسی حقوق کا ضامن پاکستان ہے اور ہم پاکستان کے پرچم تلے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ دشمن کے پاس ہمیں ٹشو پیپر بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔


ای پیپر