پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے پر بھی بڑی کامیابی مل گئی 
18 ستمبر 2020 (00:32) 2020-09-18

اسلام آباد: پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ عالمی بینک کے کے ثالثی فورم( انٹرنیشنل سنٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس) اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا۔

 عالمی بینک ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اکسیڈٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹریلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق ریکوڈیک کے معاملے پر پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے چلی اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کا لائسنس منسوخ کردیا تھا جس کے خلاف 2012 میں کمپنی نے عالمی بینک سے رجوع کیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریکوڈک معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے باعث پاکستان کو عالمی بینک سے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


ای پیپر