فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

آرمی چیف نے محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش دی
18 ستمبر 2019 (14:18) 2019-09-18

اسلام آباد: باکسنگ کے کنگ محمد وسیم کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مبارکباد مل گئی، آرمی چیف نے محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش دی۔

باکسنگ ہیرو محمد وسیم کا آرمی ہاؤس میں استقبال، جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی ہاؤس میں محمد وسیم سے ملاقات۔ آرمی چیف کا محمد وسیم کو زبردست خراج تحسین۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

آرمی چیف نے باکسر کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا آپ جیسا ٹیلنٹ قوم کا فخر ہے، ہم ایسے نوجوانوں کی مکمل سپورٹ کیلئے تیار ہیں۔


ای پیپر