Source : Yahoo

اورنج ٹرین میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی ,پابندی کا سامنا
18 ستمبر 2018 (21:13) 2018-09-18

لاہور :میٹرو بس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کا جائنٹ پراجیکٹ اورنج ٹرین ہی افتتاح کیلئے رہ گیا تھا ، اورنج ٹرین پہلے دن سے اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا نشانہ رہی ہے ،ایک اندازہ کے مطابق اورنج ٹرین سے پاکستانی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے جس نے ابھی چلنا بھی شروع نہیں کیا ،اب اورنج ٹرین کے اس پراجیکٹ میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام منصوبوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، اورنج ٹرین جیسے منصوبوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی ہو گی۔

اس ضمن میں محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی اینڈ ڈی کے مطابق محکموں کو کسی بھی منصوبے میں نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے ۔


ای پیپر