جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے صدور میں ملاقات کے بعد اہم پیش رفت
18 ستمبر 2018 (16:45) 2018-09-18

پیانگ یانگ : جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان 3 روزہ سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ، ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما کم ان اور سیکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور جنگ بندی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دونوں رہنماوں کی یہ تیسری ملاقات ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی ٹائم لائن پر متفق ہونا اہم پیش رفت ہو گی۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدر مون جائی ان کو امریکا اورشمالی کوریا کے درمیان اعلی مذاکرات کا کردار ادا کرنے کو کہاہے جبکہ شمالی کوریا کے حکام نے کہا کہ بات چیت میں تعطل کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے ۔


ای پیپر