فوٹوبشکریہ فیس بک

شام میں پرواز کے دوران روس کا فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا
18 ستمبر 2018 (11:43) 2018-09-18

نیویارک: شام میں پرواز کے دوران روس کا فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا، بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران لاپتہ ہونے والے روس کے فوجی طیارے پر 14 اہلکار سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شام کے ساحلی علاقے سے فوجی اڈے واپس آنے کے دوران ریڈار سے غائب ہوا جبکہ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طیارے کو حادثاتی طور پر شامی فورسز نے مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ روسی طیارہ شام کے علاقے الادقیہ پر اسرائیلی ایف 16 طیاروں کے حملوں کے دوران لاپتہ ہوا۔


ای پیپر