کسی مخصوص بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں : ہمایوں سعید
18 ستمبر 2018 (11:22) 2018-09-18

لاہور : نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میری کسی بھی مخصوص بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں اور ویسے بھی اب بھارت کے مقابلے میں پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور بہترین سے بہترین اداکارہ فلم انڈسٹری میں آرہی ہے جس سے ہماری انڈسٹری میں نئی ہیروئنز کا بحران ختم ہوا ہے ۔ 

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں میرا ایک مضبوط کردار ہے ،میں نے اپنے طورپر نئے ٹیلنٹ کو فلموں میں آگے آنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ لاہور میں بھی سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ سینما انڈسٹری کو بھرپور بزنس مل سکے اور اس کے لئے سالانہ کم از کم 60سے 70فلموں کی نمائش لازمی ہونی چاہیے ۔ موجودہ حکومت جہاں دیگر مسائل کی طرف توجہ دے رہی ہے وہاں فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔


ای پیپر