نواز شریف نے ماضی میں فوج کے اعلیٰ افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی، اعجاز الحق
18 اکتوبر 2020 (21:01) 2020-10-18

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے نواز شریف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ان کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوگئی۔ انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف یہیں پر ہی نہیں رکے بلکہ انہوں نے جنرل وحید کاکڑ اور پرویز مشرف سے بھی لڑائی کی۔

اعجاز الحق نے کہا کہ کوئی یہ سوال پوچھے کہ نواز شریف نے فوج کے اعلیٰ افسران سے لڑائی کیوں کی۔


ای پیپر