پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 افراد جاں بحق
18 اکتوبر 2020 (09:54) 2020-10-18

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار، 654 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ۔ ملک میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 69 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 298، صوبہ سندھ میں 2 ہزار 579، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، صوبہ بلوچستان میں 147، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 559، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، صوبہ خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437 اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 996 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ادھر دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ دنیا بھر سے رپورٹ کیسز میں 100 میں سے 34 کورونا مریضوں کا تعلق یورپ سے ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ سے زیادہ ہو گئی جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 11 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


ای پیپر