آزادی مارچ کی قیادت شہباز شریف ہی کریں گے: رانا ثناءاللہ
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
18 اکتوبر 2019 (12:35) 2019-10-18

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت پارٹی صدر شہباز شریف ہی کریں گے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے اور شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اضلاع سے (ن) لیگ کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہباز شریف کو بنایا گیا ہے، پارٹی کی تنظم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے بھاگ رہے ہیں اور تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔


ای پیپر