فائل فوٹو

قطر نے غیرملکی محنت کشوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کر دیا
18 اکتوبر 2019 (11:38) 2019-10-18

دوحہ: قطر نے غیرملکی محنت کشوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر محنت یوسف محمدالعثمان فخرو نے غیرملکی محنت کشوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کفیل سسٹم غلامی کے مترادف ہے اور جدید دنیا میں اس کی گنجائش نہیں۔

یوسف محمدالعثمان فخرو نے مزید کہا کہ 2022 تک کم سے کم اجرت کا نظام وضع کیا جائے گا، کفیل سسٹم میں غیرملکی محنت کش اجازت کے بغیر کام چھوڑ سکتا تھا نہ ملک، انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن نے قطر حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔


ای پیپر