فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
18 اکتوبر 2019 (10:10) 2019-10-18

لاہور: ملک بھر میں سردی نے دستک دیدی، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں تیز بارش اور ژالہ باری سے سردی بڑھنے لگی۔ لاہور میں بھی رات سے وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

شیخو پورہ، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور شکر گڑھ میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ نوشہرہ، اٹک، مردان، رسالپور، صوابی اور مالاکنڈ میں رم جھم جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کل خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش موقع ہے، پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔


ای پیپر