سوزوکی کمپنی نے مہران کے متبادل اپنی نئی کار متعارف کروا دی
18 اکتوبر 2018 (22:22) 2018-10-18

لاہور :پاکستان کی مقبول ترین کمپنی سوزکی نے اپنی معروف کار مہران کے متبادل گاڑی کا ماڈل تیار کر لیا ،اب سوزوکی مہران کی جگہ سوزوکی آلٹو میدان میں لائی جائیگی ۔

سوزوکی کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مہران دسمبر 2018کے بعد مارکیٹ میں نہیں آئے گی اب کمپنی نے مہران کے متبادل مہران آلٹو کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گاڑی حیران کن طور پر 30سے 35کلو میٹر تک پیٹرول پر چل سکے گی ،ذرائع کے مطابق 600سی سی انجن کی حامل سوزوکی آلٹو ایک آٹو میٹک جبکہ 2مینوئل ماڈلز میں پیش کی جائیگی ۔

گاڑی کی مائلج کی وجہ سے ایک دفعہ پھر مارکیٹ میں یہ گاڑی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے گی یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے ،اس وقت مہران کی قیمت میں دوسری گاڑی یونائیٹڈ بھی مارکیٹ میں ہے جس سے دونوںمیں سخت مقابلہ کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق گاڑی کی قیمت 8سے 9لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے ۔ابھی تک کمپنی کی طرف سے اس قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔


ای پیپر