موبائل فونز کی تصدیق کیلئے ڈیڈلائن سے متعلق اہم خبر
18 اکتوبر 2018 (18:46) 2018-10-18

لاہور :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فونز کی تصدیق کیلئے 20اکتوبر کی ڈیڈلائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر نیکا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا اجلاس ہوا جس میں موبائل فونز کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیاکہ موبائل فون سیٹس کی تصدیق آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی تصدیق کے لیے آئندہ آخری تاریخ کا اعلان وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کی ڈیڈ لائن کے بعد ہی مقرر کی جائے گی۔


ای پیپر