فوٹوبشکریہ فیس بک

ابو ظہبی میں جاری فیصلہ کن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا
18 اکتوبر 2018 (13:47) 2018-10-18

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی، میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 300 سے زائد کی برتری بھی حاصل کر لی۔

ابو ظہبی میں جاری فیصلہ کن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ، 144 رنز پر تیسرے روز کا کھیل شروع کیا تو حارث سہیل 17 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

ادھر چوکے کی شاٹ لگا کر اظہر علی فیلڈرز کو دیکھنا بھول گئے اور اسد شفیق سے باتوں میں مصروف اظہر علی کو 64 رنز پر رن آؤٹ ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے مہمان آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 145 رنز پر محدود کیا تھا۔


ای پیپر