امریکا، بھارت، یمن اور اومان میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
18 اکتوبر 2018 (11:00) 2018-10-18

نیویارک: امریکا، بھارت، یمن اور اومان میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی۔ امریکی ریاستوں میں مائیکل طوفان سے متاثرہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم تو بھارت میں تتلی طوفان کے تباہ حال ہزاروں افراد امدادی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سمندری طوفان مائیکل کی وجہ سے فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا میں ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، انفراسٹرکچر تباہ اور ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب یمن اور اومان میں طوفان لوبان سب کچھ بہا کر لے گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔


ای پیپر