global pandemic,vaccine,Pakistani mission,refuse
18 نومبر 2020 (17:41) 2020-11-18

اسلام آباد:امریکہ میں موجود دفتر خارجہ کا پاکستانی مشن مسلسل عالمی وبا کی ویکسین حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن امریکی حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے اور یہ خبر ہے کہ پاکستانیوں کو پہلے مرحلے میں عالمی وبا کی ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں۔

عالمی وبا کی ویکسین کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں امریکہ نے پاکستان سے معذرت کر لی ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں پاکستان کو عالمی وبا کی ویکسین فراہم نہیں کر سکتے۔ 

ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے واشنگٹن میں پاکستانی مشن کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد دفتر خارجہ نے حکومت کو پاکستان کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے 

امریکی حکام کی طرف سے پاکستانی دفتر خارجہ کے مشن کو تاحال کوئی جواب نہیں بھیجا گیا اور پاکستانی مشن نے دفتر خارجہ کو لکھے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں امریکی حکومت اپنے ملک میں عالمی وبا کے مریضوں اور شہریوں کو ویکسین فراہم کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں یہ سوچا جائیگا کہ کب اور کن ممالک کو عالمی وبا کی ویکسین برآمد کی جائے اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا۔

مراسلہ میں ویکسین کی تازہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن میں کلینکل ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے  اور تاحال کمپنی کو اس حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 


ای پیپر