England Cricket Board, tour, Pakistan, PCB, Babar Azam
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
18 نومبر 2020 (16:11) 2020-11-18

لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ، انگلش ٹیم آئند سال اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انگلینڈ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، سیریز کے دونوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ چودہ اکتوبر اور دوسرا پندرہ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سولہ اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان سے بھارت روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ پی سی بی نے بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کا بھی کپتان منتخب کر لیا ہے۔

بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو فائنل کا ٹائٹل جتوایا۔ بابر اعظم کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی ہونے کا انعام بھی دیا گیا۔

خیال رہے کہ جب بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تو انہوں نے اپنے پیغام میں پی سی بی اور عوام کے اعتماد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم سے پہلے سرفراز احمد ون ڈے اور اظہر علی ٹیسٹ کے کپتان تھے لیکن عوام کی طرح پی سی بی بھی اُن کی کارکردگی سے خوش نہ تھے اس لیے اُن کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا۔


ای پیپر