Foreign direct investment in Pakistan increased by 9.1%, SBP said
18 نومبر 2020 (09:08) 2020-11-18

اسلام آباد:ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 9.1 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک مدت میں ملک میں 733.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 672 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے، اس عرصہ میں چین نے پاکستان میں 332.3 ملین ڈالر اورمالٹانے 74.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے ، جاری مالی سال میں نیدرلینڈ51.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بجلی کے پیداواری شعبہ میں ہوئی جہاں سرمایہ کاری کاحجم 352.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔ فنانشل بزنس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 118.5 ملین ڈالر اورتیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں 83.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔


ای پیپر