بیرون ملک جانے سے قبل شہباز شریف کا قوم کے نام اہم پیغام
18 نومبر 2019 (23:41) 2019-11-18

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف نے شہبازشریف نے قوم اور کارکنان سے اپیل اورپیغام میں کہاہے کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے، آج انہیں آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،آپ کی دعاوں سے محمد نوازشریف جلد روبصحت ہوں گے، انشااللہ ،محمد نوازشریف انشااللہ صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے، قوم اور کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے۔

پیر کو قوم اور کارکنان سے اپیل اورپیغام میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے، آج انہیں آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،آپ کی دعاوں سے محمد نوازشریف جلد روبصحت ہوں گے،آپ کی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوائی میں نہیں ،محمد نوازشریف انشااللہ صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے، قوم اور کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے،کارکنان ائیر پورٹ تشریف لانے کے بجائے دعائیں اور نوافل ادا کریں، اس کی زیادہ ضرورت ہے۔


ای پیپر