سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ انٹری
18 نومبر 2019 (20:43) 2019-11-18

اسلام آباد : اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ انٹری ،اس دفعہ انہیں ایک اور اہم وزارت دی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات لگایا جائے گا ،اس سے قبل اسد عمر وزیر خزانہ رہ چکے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں وزرا کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ بنایا گیا۔


ای پیپر