جوکر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بہترین فلم
18 نومبر 2019 (19:20) 2019-11-18

لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم جوکر نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد کما کر سال کی بڑا بزنس دینے والی فلم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق 6 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے تیارہونے والی ہالی ووڈ تھرلرجوکر نے ریلیزکے بعد اب تک ایک ارب ڈالرزسے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے آرتھر فلیک نامی شخص کے گرد گھو متی ہے، جوایک ناکام کامیڈین ہے اور اپنے حالات کی وجہ سے ایک نفسیاتی قاتل بن جاتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار اوکن فینکس نے ادا کیا ہے۔اوکن فینکس کی جانداراداکاری کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔


ای پیپر