نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے کڑی شرائط
18 نومبر 2019 (18:33) 2019-11-18

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوچارہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا نیا میمورنڈم جاری کر دیا، نیا میمورنڈم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا،نئے میمورنڈم میں زرضمانت کی شرط معطل کر دی گئی۔

میمورنڈم کے مطابق وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں برقرار رہے گا،میمورنڈم کی کاپی درخواستگزار اورامیگریشن حکام سمیت متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی، نواز شریف اب ایک بار بیرون ملک جا سکیں گے.

اس میں عدالت میں جمع کرائے گئے شریف برادران کے بیان حلفی کا بھی میمورنڈم میں ذکر کیاگیا ہے، میمورنڈم میں عدالتی حکم کا حوالہ بھی دیاگیاہے۔


ای پیپر