پاکستان نے تباہ کن میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ,بھارت کی نیندیںحرام
18 نومبر 2019 (17:30) 2019-11-18

اسلام آباد :پاک فوج کا ایک اور کارنامہ ،شاہین ون بلیسٹک میزائل کا کامیا ب تجربہ کر لیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلومیٹر کے ہدف تک ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل لانچ کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریاں جانچنے کی مشقوں کا حصہ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مشق میں حصہ لینے والی فورسز نے اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے رواں برس 29 اگست کو زمین سے زمین پرمار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، غزنوی میزائل 290 کلومیٹرتک ہر قسم کے وارہیڈزلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ای پیپر