آل انڈیا مسلم بورڈ کا بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج
18 نومبر 2019 (16:57) 2019-11-18

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم بورڈ نے بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مسلم بورڈ نے متنازع زمین پر مسلمانوں کے دعوے کو مسترد کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا جس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔ بابری مسجد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں بظاہر کچھ پیچیدگیاں ہیں جس کے باعث اس پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیس کے مرکزی فریق سنی وقف بورڈ نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف نظرثانی اپیل نہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ہندو مہاسبھا کا کہنا ہے کہ آل انڈیا مسلم بورڈ ایودھیا کیس میں فریق نہیں اس لیے وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر نہیں کرسکتے۔ہندو مہاسبھا کے رکن کا کہنا تھا کہ آل انڈیا مسلم بورڈ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لہذا عدالتی فیصلے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سنی وقف بورڈ نے کرنا ہے کیونکہ اس معاملے میں صرف فریق ہی نظرثانی کی اپیل دائر کرسکتے ہیں۔


ای پیپر