زیادہ بیماری بیماری نہ کریں : شیخ رشید
18 نومبر 2019 (15:08) 2019-11-18

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے گڈ گورننس نہیں،بہت ہوچکا زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے، جائیں باہر علاج کراکر واپس آئیں ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں ۔

ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، گڈ گورننس نہیں تاہم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ ذمہ داری سے کہتا ہوں خورشید شاہ کے سوا سب پلی بارگین پرہیں جب کہ صرف حمزہ شہباز اور خورشید شاہ پھنسے ہوئے ہیں۔راولپنڈی 10سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے، راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 200 کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں۔ ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا، میری کوشش ہے کہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔چین کی مدد سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی۔مہنگائی دورکرنے کے لیے عمران خان کام کر رہے ہیں۔


ای پیپر