فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست سمجھتا ہوں: اعتزاز احسن
18 نومبر 2019 (14:20) 2019-11-18

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کیس سندھ میں چلنا چاہیے، نواز شریف بیٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں جو تکلیف کی بات ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست سمجھتا ہوں۔

مولانا نے اپنا سیاسی قد بہت کم کیا، انہیں ناکامی ہوئی، صرف 3 اضلاع سے کارکن مولانا کے دھرنے میں آئے۔

میاں صاحب کے بیٹے، سمدھی اور بھتیجا بھی مفرور ہے، اب میاں صاحب خود بھی جا رہے ہیں اور مریم کو اکیلے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے میرے نام سے بیانات چلا رہے ہیں۔

جس کا نام ای سی ایل میں ہو وہ عدالت سے دادرسی کرسکتا ہے۔ عمران خان نے آرام کرنے کیلئے چھٹیاں کیں۔


ای پیپر