فائل فوٹو

شیخ رشید نے نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ جانے کی مخالفت کر دی
18 نومبر 2019 (13:19) 2019-11-18

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک آدمی زیادہ بیمار ہے، بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں۔

شیخ رشید کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو، کہا نواز شریف جائیں باہر جا کرعلاج کرائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ جانے کی مخالفت کی، انہوں نے کابینہ میں ردوبدل کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے، جبکہ مولاناکی غلط فہمی دور ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا عمران خان 5 سال پورے کریں گے، مہنگائی ختم کرنے کیلئے عمران خان کام کر رہے ہیں، اتفاق کرتا ہوں ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا ایم ایل ون منصوبہ اسی ماہ شروع ہو جائے گا، ریلوے کی کوتاہی سے ان کی کوشش پر پانی پھر جاتا ہے۔


ای پیپر