اداکارہ حاجرہ یامین کی تصویر نے ہنگامہ مچا دیا
18 نومبر 2019 (12:33) 2019-11-18

کراچی : ٹی وی اداکارہ حاجرہ یامین کی ایک متنازعہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے جہاں انہوں نے اپنی ایک صبح کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے خود کو بلاوجہ نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٰتفصیلات کے مطابق حاجرہ یامین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ صبح اٹھنے کے بعد بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہے اور انہوں نے کپڑوں کے نام پر پورے جسم پر صرف ایک شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جب کہ ان کی ٹانگیں بالکل عریاں نظر آرہی ہیں۔ 

تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی دیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’پیارےبھائیو اور بہنو ! ٹانگوں پہ مت جانا ٗ دل پر جانا ‘‘۔ حاجرہ یامین کی اس تصویر پر سوشل میڈیا پر سینکڑوں لوگوں نے کمٹنس کرتے ہوئے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کی اس حرکت کو انتہائی قبیح قرار دیا ہے اور اسے ایک اسلامی معاشرے کے منافی قرار دیا ہے۔

کچھ صارفین نے انسٹا گرام پر حاجرہ یامین کی شرافت پر بھی انگلیاں اٹھائی ہیں اور درجنوں لوگوں نے انہیں قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ماں بہن کی گالیوں سے نوازا ہے جس کے بعد اکثر کمنٹس ڈیلیٹ بھی کر دئیے گئے ہیں۔


ای پیپر