فائل فوٹو

آسٹریلین کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو ہی پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیا
18 نومبر 2019 (11:48) 2019-11-18

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلین کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان بابر اعظم کو ہی پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیا۔

سوال جواب کے دوران صرف ایڈم زمپا اور عثمان خواجہ ہی وزیراعظم عمران خان کا نام بتا سکے۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو پاکستان اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا فٹنس کیمپ مذاق بن کر رہ گیا، ذرائع کے مطابق آج سے شروع ہونے والے کیمپ میں صرف ایک کرکٹر شرکت کرے گا۔ صرف محمد عرفان کیمپ کیلئے دستیاب ہونگے، پی سی بی فٹنس کیمپ میں صرف تین کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ عماد وسیم نے عمرے کی ادائیگی کے باعث کیمپ میں شرکت سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر بھی اگلے چار روز میں عمرہ پر جارہے، محمد عامر دو سے تین روز کے لئے کیمپ میں دستیاب ہوں گے، پی سی بی نے اٹھارہ سے پچیس نومبر تک کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر