فائل فوٹو

مصباح الحق کی تعیناتی سے قومی ٹیم بہتری کی طرف جائے گی: عمران خان
18 نومبر 2019 (10:22) 2019-11-18

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قرار دیدیا، وزیراعظم نے کہا کہ مصباح الحق نیک اور ایماندار کھلاڑی ہیں جن کی تعیناتی سے قومی ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ میں بہتری کی طرف جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار نئے ڈومیسٹک نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا نئے ڈومیسٹک سسٹم سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے۔

سرفراز احمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اچھا کرکٹر ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے کم بیک کرسکتا ہے۔


ای پیپر