فائل فوٹو

آئندہ سال ملک میں بڑی تبدیلی آئے گی: مولانا فضل الرحمٰن
18 نومبر 2019 (09:24) 2019-11-18

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے پر بضد، کہتے ہیں واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں کوئی مفاہمت نہیں ہوئی۔ پرویز الہٰی نے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی۔

مولانا فضل الرحمٰن اپنی سیاسی حکمت عملی سے مطمئن، بولے، سیاست میں ماحول بنانا پڑتا ہے، کسی کی گردن پہ بندوق رکھ کر استعفیٰ نہیں مانگا جاتا، آئندہ سال بڑی تبدیلی آئے گی۔

جے یو آئی ف کے امیر نے کہا الیکشن کمیشن کے قوانین میں خرابی نہیں، باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے، زندگی میں ایک یوٹرن لے سکتا ہوں اور وہ شاید دوبارہ اسلام آباد جانے کا ہو۔


ای پیپر