file photo

ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کی دھوم مچ گئی
18 May 2020 (11:11) 2020-05-18

لاہور: ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی ' کی دھوم مچ گئی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے اور پسند کیا جارہا ہے۔ کچھ لوگ تو یہ ڈرامہ سیریل انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، تو کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اس میں مزاح کا پہلو تلاش کر رہے ہیں۔

سلطنت عثانیہ کے بانی کی کہانی نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، سوشل میڈیا پر ارطغرل کے ہیش ٹیگ پر مزاح کا خوب تڑکا لگا، ایک شوبز سٹار نے ارطغرل کا روپ دھار کر انٹرویو دیا۔ فوٹو شاپ ایکسپرٹ نے ارطغرل کو وزیراعظم سے ملاقات کرتے دکھا دیا تو کسی نے ارطغرل کو گھوڑے پر بیٹھے پشاور بی ار ٹی منصوبے کا جائزہ لیتے دکھا دیا۔

ارطغرل سروس اسٹیشن سے گاڑی دھلائیں، یا پھر کچھ حضرات کے لیے ارطغرل برانڈ کی نسوار اور پاپڑ بھی دستیاب ہے۔

صبح و شام یہ ڈرامہ سیریل دیکھنے والی بلی کی سوجھی ہوئی آنکھوں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی گئی۔

ایک صاحب ہاتھ میں کلہاڑی، سر پر ڈھکن اور ہاتھوں میں پتیلے تھام کر ٹی وی کے سامنے ارطغرل دیکھتے پائے گئے۔

بچوں پر بھی ارطغرل کا اثر ہو گیا، وہ بچے جو سپائڈر مین، سوپر مین، بیٹ مین کو اپنا ہیرو بنا کر بڑے ہوتے تھے اب ارطغرل کو اپنا ہیرو بنا کر اس کی طرح بننا پسند کر رہے ہیں۔


ای پیپر