اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی
کیپشن:   file photo سورس:   
18 May 2020 (10:48) 2020-05-18

کابل: افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتدار میں اشتراک کے سیاسی معاہدے پر اتفاق کے بعد دستخط کر دیئے۔

اشرف غنی کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ افغانستان میں طویل مدتی سیاسی بحران کو ختم کرنے اور امن و استحکام کے لیے طے پایا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ عبداللہ عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کی سربراہی کریں گے اور ان کی ٹیم کے ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان ميں صدارتی انتخابات پچھلے سال ستمبر ميں ہوئے تھے۔ نتائج کے مطابق فاتح اشرف غنی رہے تھے ليکن عبداللہ عبداللہ نے نتائج تسليم کرنے سے انکار کر ديا اور خود کو فاتح قرار ديا تھا۔


ای پیپر