کورونا کے دنیا پر مہلک وار جاری، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں
کیپشن:   فائل فوٹو
18 May 2020 (10:40) 2020-05-18

نیویارک: کورونا کے دنیا پر مہلک وار جاری ہیں، کورونا نے امریکا میں مزید 885 اور یورپ بھر میں 1155 افراد کی جان لے لی۔

اٹلی میں 145، سپین 87، بیلجیئم 47، یوکرین 17، پرتگال 15 اور ہالینڈ میں 10 افراد ہلاک ہوئے، فرانس میں 483 اموات سامنے آئی ہیں۔ روس سے روزانہ اوسط 10 ہزار کیس رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری، مزید 94 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ایشیا پر نظر ڈالیں تو انڈونیشیا میں 59، ایران 51 اور بھارت میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں 10، متحدہ عرب امارات میں 6 اور کویت سے 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جنوبی امریکا میں برازیل میں کورونا کے باعث اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ آج بھی مزید چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


ای پیپر