تیل و گیس کے ذخائر ملے یا نہیں؟اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
18 May 2019 (23:45) 2019-05-18

اسلام آباد:معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا کام ترک کردیا گیا ہے کراچی کے قریب گہرے سمندرمیں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے، تاہم ذخائر نہ ملنے کے بعد اب ڈرلنگ کا کام ترک کردیا گیا ہے اور ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا کام ترک کردیا گیا ہے کراچی کے قریب گہرے سمندرمیں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا، کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچرنے ڈرلنگ کی جوائنٹ وینچرمیں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے علاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔


ای پیپر