Image Source : Facebook

”ایران کے ساتھ جنگ ،“ٹرمپ نے حیران کن اعلان کر دیا
18 May 2019 (21:31) 2019-05-18

نیویارک :امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے حامی نہیں ہیں جس کے بعد اعلی امریکی سفارت کار ایران کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ایک ملاقات میں صدر ٹرمپ نے قائم مقام وزیرِ دفاع پیٹرک شیناہین سے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔میٹنگ میں ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرکے اپنی انتظامیہ میں ایران مخالف اپنے مشیروں کو پیغام دیا کہ وہ ایران پر پریشر ڈالنے کی مہم میں اتنا آگے نہیں جانا چاہتے کہ وہ دونوں ممالک میں کھلے تصادم کی شکل اختیار کر لے۔

امریکی انتظامیہ نے بتایاکہ وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے اومان کے صدر کو فون بھی کیا ، اومان ماضی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کے طور پر مانا جاتا ہے۔


ای پیپر